• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو عوام گیس کے بل گورنر ہاؤس میں جمع کرا دیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سوئی گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو عوام گیس کے بل گورنر ہاؤس میں جمع کرا دیں۔

بہادر آباد میں فوڈ ریسٹورنٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم ڈی سوئی گیس نے 1 ہفتے میں گیس کی فراہمی کا یقین دلایا ہے، گیس کے مسائل حل نہیں ہو سکتے تو بل کو صفر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر صاحبِ اختیار کو عوام کے درمیان جانا چاہیے، صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سحر و افطار کروں گا، تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں، میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا عزم ہے، عیدالفطر کے بعد 50 ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا ہے کہ ون پلس ون فارمولے کے ذریعے کئی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید