نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں رمضان اسپورٹس ایونٹس 2023 کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔
شیڈول کے مطابق 7 تا 11 اپریل نشتر کمپلیکس میں رمضان نائٹ اسپورٹس ایونٹس ہوں گے۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ٹیپ بال کرکٹ میں لاہور کی تمام ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ باقی سپورٹس ایونٹس میں ڈویژن بھر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
کمشنر لاہور نے بتایا کہ پاکستان کے بین الاقوامی کھلاڑی تمام ایونٹس میں حوصلہ افزائی کےلیے شرکت کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 4 اپریل 2023 کو رمضان اسپورٹس ایونٹس کےلیے اسپانسرز کانفرنس ہوگی۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک نائٹ ایونٹس میں ہاکی، کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کبڈی شامل ہیں۔