پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت کے رویے سےاندازہ ہوا کہ وہ دباؤ میں نہیں آئی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نےپنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کی سماعت میں عدالت نے کہا کہ وہ آئین پاکستان کے پابند ہیں۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے مزید کہاکہ عدالت میں وسائل دستیاب نہ ہونے اور سیکیورٹی پر ٹھوس جواب نہیں آسکا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اعلامیے میں پوری کارروائی کے بائیکاٹ کا ذکر تھا، اس کے برعکس آج پی ڈی ایم کے وکلا نے دلائل دیے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کے وکلاء بائیکاٹ کے باوجود عدالت سے وقت مانگتے رہے۔