• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ سوموٹو والا کیس نہیں، ہم مدعی ہیں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ کیس سوموٹو والا کیس نہیں، مدعی ہم ہیں درخواست ہم نے جمع کروائی۔

سپریم کورٹ کے باہر گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ عدالت کے سامنے یہ عذر رکھا ہی نہیں گیا کہ الیکشن کیوں نہیں کروائے جارہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال رمضان میں ہی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے اسی عدالت میں کیس تھا، جب پی ڈی ایم کےحق میں فیصلہ آیا تھا تو سب نے پانچ رکنی بینچ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تب عمران خان نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا بلکہ پین اور ڈائری اٹھائی اور گھر چلے گئے، آج ان پانچ ججوں میں سے تین جج اس بینچ میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ اعداد و شمار اکٹھے کیے ہیں جن سے یہ ثابت کیا کہ حکومت کے پاس بجٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید