• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریپر بادشاہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ریپر بادشاہ اور پنجابی اداکارہ اور گرل فرینڈ ایشا ریکھی کی شادی کی خبریں گردش کر رہی تھی، ان خبروں میں یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ دونوں کی شادی شمالی بھارت کے ایک گوردوارے میں ہوگی۔

تاہم اب بھارتی گلوکار نے ان تمام گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے تردید کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے 37 سالہ ریپر بادشاہ نے لکھا کہ ’ ڈیئر میڈیا، میں آپ کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ ایک بےتُکا مذاق ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں شادی نہیں کر رہا، آپ لوگوں تک جو کوئی بھی ایسی خبریں پہنچا رہا ہے اسے بہتر مسالہ تلاش کرنا چاہیے‘۔

یاد رہے کہ گلوکار ریپر بادشاہ کی اس سے قبل 2012 میں جیسمین مسیح نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی جو 2019 میں طلاق پر ختم ہوگئی، ان دونوں کی ایک بیٹی جیسمی گریس مسیح سنگھ بھی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید