بہشت شان شاہد نے پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور والد شان شاہد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری سے منسلک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شان شاہد نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی بہشت شان شاہد خاندانی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے جلد فلم سازی کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی بیٹی بہشت شان شاہد نے اپنے نئے پروجیکٹ کے لئے ایک کہانی تحریر کی ہے جو ان کے مطابق ان کے والد ریاض شاہد کے نظریے کی عکاسی کرتی ہے۔
شان شاہد کے مداح بے صبری سے ان کی بیٹی بہشت شان شاہد کے نئے پروجیکٹ کے منتظر ہیں۔