بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے کہا ہے کہ انکا اور انکے والد کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران جنید خان نے بالی ووڈ خانز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے تین سب سے بڑے آئیکونز؛ عامر خان، شاہ رخ خان، سلمان خان نے دہائیوں تک شاندار کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شوبز میں اتنے عرصے سے کامیاب ہیں۔
جنید کا کہنا تھا کہ ’وہ تینوں ناصرف برسوں بلکہ تقریباً تین دہائیوں، قریب چالیس سال سے انڈسٹری کے عروج پر ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ انہوں نے دہائیوں تک شاندار کام کیا، جو آسان نہیں ہے۔‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’پاپا اور میں جسمانی طور پر بہت مختلف ہیں، ہم میں کوئی موازنہ نہیں، اس لیے ہم کبھی ایک جیسے کردار ادا نہیں کریں گے۔ یہ مجھے پریشان نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے ابھی تک ایسا محسوس کیا ہے۔‘