• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ کے انعقاد پر قومی اسمبلی کمیٹی میں بحث

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین مہیش کمار کی زیر صدارت ہوا ، جس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے ایم ڈی کیٹ کے انعقاد پر بحث ہوئی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ امتحان شفاف ہوا ہے، پچھلی بارکے امتحان میں مسائل پیش آئے تھے۔

چیئرمین مہیش کمار نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپر آؤٹ ہوا، اسلام آباد اور پنجاب میں 30 سوالات آؤٹ آف کورس آئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم ڈی کیٹ آئی بی اے سکھر نے کرایا، جو شفاف تھا، بچوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا تھا، میں نے وائس چانسلر کو مبارکباد دی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وی سی کی جانب سے آئندہ امتحانات کےلیے کچھ تجاویز کی پیشکش آئی ہے، میرے ضلع کی بچی نے 192مارکس حاصل کیے، میں نے گھر بلاکر اسے شیلڈ بھی دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی تمام رزلٹس ڈسٹرکٹ وائز کمیٹی کو پیش کرے، ہمیں پتہ چلے کس ضلع کے بچوں نے کیا نمبر حاصل کیے، پنجاب کے بھی ڈسٹرکٹ وائز رزلٹ کمیٹی میں پیش کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید