• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ یوسف کی سُپر اسٹور میں چوری کرتے ویڈیو وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی سُپر اسٹور میں چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سائرہ یوسف کو ایک سُپر اسٹور میں انٹر ہونے کے بعد تیزی سے چاکلیٹس کے ایک ریک کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ چاکلیٹس کے ریک کے پاس پہنچنے کے بعد ایک نظر اپنے ارد گرد دوڑا کر یہ تسلی کرتی ہیں کہ کوئی اُنہیں دیکھ تو نہیں رہا، جب اُنہیں یہ تسلی ہو جاتی ہے کہ سُپر اسٹور میں اُنہیں کوئی نہیں دیکھ رہا ہے تو وہ جلدی سے ہوڈی سے اپنا چہرہ چُھپا لیتی ہیں۔

سائرہ یوسف ہوڈی سے اپنا چہرہ چُھپانے کے بعد ریک سے چاکلیٹ کے کافی سارے ڈبے اپنے بیگ میں ڈالنے کے بعد تیزی سے سُپر اسٹور سے باہر نکل جاتی ہیں۔

اداکارہ کی یہ وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد حیرت اور تشویش میں مبتلا صارفین کی جانب سے اس پر بہت دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو یقیناً کسی اشتہار کے لیے بنائی گئی ہے کیونکہ سائرہ یوسف حقیقت میں کبھی اس طرح سے کوئی چیز چوری نہیں کر سکتیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

کچھ صارفین نے تو یہ ویڈیو دیکھ کر سائرہ یوسف کو ’کیوٹ چورنی‘ قرار دے دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید