• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کی موت سے بیٹی بے خبر ہے، پشپا2 پریمئر پر مرنے والی خاتون کے شوہر کا انکشاف

پشپا 2 کے پریمئر پر بھگدڑ سے مرنے والی خاتون کے شوہر بھاسکر نے انکشاف کیا ہے کہ ماں کی موت سے بیٹی اب تک بے خبر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھاسکر نے تازہ انٹرویو میں کہا کہ الو ارجن واقعے کے دوسرے دن سے تعاون کررہے ہیں، میں کسی کو ذمے دار قرار نہیں دے رہا، اسے بدقسمتی سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے موت کے بعد گرفتاری کےلیے آواز اٹھائی لیکن ہم اس کے لیے لڑنے کی ہمت نہیں۔

بھاسکر نے مزید کہا کہ میرا بیٹا تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہے،جس کے علاج کےلیے اداکارکی طرف سے دوسرے دن سے مالی مدد جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا 8 سالہ بیٹا 20 دن سے کوما میں ہے، وہ الو ارجن کا بہت بڑا فین ہے، اس ہی نے پوری فیملی کے ایونٹ میں چلنے کی ضد کی تھی۔

بھاسکر نے یہ بھی کہا کہ اس نے علاج کے دوران کئی بار آنکھیں کھولی ہیں لیکن وہ کسی کو شناخت نہیں کر پارہا اور ہمیں معلوم نہیں علاج مزید کتنے عرصے چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بیٹی کو اب تک اُس کی ماں کی موت کا نہیں بتایا، اسے کہا کہ آپ کی والدہ گاؤں میں ہیں، اسے خبر نہیں کیا کچھ ہوچکا ہے۔

فلم پشپا 2 کے پروڈیوسر نے فیملی کی مالی امداد کےلیے 50 لاکھ روپے کا چیک دیا ہے، بھگدڑ میں خاتون کی موت کا واقعہ 4 دسمبر کو رونما ہوا تھا، جس کے الزام میں الو ارجن کو 13 دسمبر کو حراست میں لیا گیا۔

اس متعلق بھاسکر کا کہنا تھا کہ میں الو ارجن کے خلاف کیس واپس لینے کے تیار ہوں کیونکہ اداکار کا بھگدڑ سے ہونے والی موت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید