پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں پرفارم کرنے کا معاوضہ 3 کروڑ ٹکا سے زائد (تقریباً 8 کروڑ پاکستانی روپے) لیا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق راحت فتح علی خان بی پی ایل میوزک فیسٹیول میں شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں آج پرفارم کریں گے، جس کیلئے انہیں 3 کروڑ 40 لاکھ ٹکا بطور معاوضہ دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں راحت فتح علی خان کو بھاری معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بی پی ایل میوزک فیسٹیول کے ٹکٹ آن لائن دستیاب تھے، تاہم شائقین کی عدم دلچسپی کے باعث بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے ٹکٹ کی قیمت کم کردی ہے، جس کے مطابق پلاٹینم ٹکٹ 12 ہزار ٹکا سے کم کرکے 8 ہزار ، گولڈ 6 ہزار، سلور ٹکٹ کی قیمت بھی 2 ہزار کم کرکے 4 ہزار ٹکا رکھی گئی ہے۔