اسلام آباد(جنگ نیوز) پی ٹی آئی میں دو بڑوں کی صلح ہو گئی۔ شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور ایک دوسرے کے گلے لگ گئے۔ دونوں رہنماؤں کی صلح اسلام آباد میں پارٹی رہنما جمال انصاری کے گھر پر ہوئی۔ پارٹی مفاد میں دونوں نے اختلافات ختم کر دئیے۔ پارٹی کے وسیع تر مفاد میں دونوں نے ملکر کام کرنے کا وعدہ کر لیا جبکہ پارٹی انتخابات میں شاہ محمود اور چوھدری سرور آمنے سامنے آ گئے تھے تاہم دونوں کے مابین اس سے قبل بھی صلح ہو چکی ہے جو عمران خان نے کھانے کی میز پر کرائی تھی۔