• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی مصدقہ تفصیلات کی فراہمی کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب کی جانب سے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 4 اپریل کے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے شرکا، ایجنڈا، کارروائی اور فیصلوں کی مصدقہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کیا، اطلاعات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔

اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت تمام مصدقہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید