پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایک بار پھر پارٹی رہنماؤں سے اختلاف سامنے آگیا۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میری رائے میں ججز کے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہونا چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف میرے لیڈر ہیں ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔