لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو بوری کی قیمت 600 روپے بڑھ گئی۔
شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پرچون کی سطح پر چینی 130 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دو ہفتوں کے دوران چینی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نئی پیداوار مارکیٹ میں آنے کے باوجود قیمت میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
سٹے بازوں نے مصنوعی قلت پیدا کر کے چینی کی قیمت بڑھائی ہے۔