کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 23 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں 9 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔