• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر قتل کیس: پولیس افسر کی بیوی، ملزم قاری کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اسلام آباد کی عدالت نے کمسن ملازمہ فاطمہ اصغر قتل کیس میں دونوں ملزمان کا مزید تین، تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، کیس کےلیے تشکیل دی جانے والی خصوصی پراسیکیوٹرز کی ٹیم بھی عدالت پیش ہوئی۔ 

عدالت نے بچی کے ملزم کے گھر میں قیام، دیکھ بھال اور گھریلو کام سے متعلق معاملات کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کمسن ملازمہ 13 سالہ فاطمہ اصغر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزمان افشاں اور قاری علی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسپیشل پراسیکیوٹرز کی ٹیم واجد منیر، وقاص ہرل اور تفتیشی افسر ندیم مغل ریکارڈ سمیت عدالت پہنچے۔ دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت نے سوالات اٹھائے اور پوچھا کہ کیا ویڈیوز ریکارڈ کا حصہ بنائی گئیں؟ بچی کتنے عرصے سے اور کیوں گھر میں رہ رہی تھی؟ کیا ڈومیسٹک ورکر کا متعلقہ سیکشن نہیں لگے گا؟ گھر کے دیگر ملازمین کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں؟

پراسیکیوٹر واجد منیر نے موقف اپنایا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں بچی کو بار بار مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، الیکٹرک آئرن افشاں سے جبکہ ڈنڈا ملزم علی سے برآمد ہوگیا ہے، قاری علی کا کردار جاننے کے لیے پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانا ہے، بچی تین سال سے گھر میں رہ رہی تھی، جسم پر جلنے کے نشانات ہیں۔

وکیل صفائی نے بتایا کہ ملزمہ کا شوہر اور بچی کے والد خالہ زاد بھائی ہیں، تفتیشی افسر ندیم عمر نے بچی پر تشدد کرنے کے مختلف واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز عدالت میں جمع کروا دیں۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ کی وڈیوز عدالت میں جمع کرانے اور وڈیوز کے اسکرین شاٹس کیس فائل پر لگانے کی ہدایت کردی، عدالت نے حکم دیا کہ بچی کے ملزم کے گھر میں قیام، دیکھ بھال اور گھریلو کام سے متعلق معاملات اور دیگر ممکنہ افراد کے انفرادی کردار کا تعین کیا جائے۔ 

قومی خبریں سے مزید