پاکستان پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج شام زرداری ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر برائے خارجہ امور، بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور کے پی میں الیکشن سے متعلق دیئے گئے فیصلے پر قانونی ٹیم بریفنگ دے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر بھی مشاورت ہوگی۔