• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیکر اسد قیصر اور جماعت اسلامی کے محمد علی کے درمیان شدید جھڑپ

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیکر اسد قیصر اور جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد علی خان کے درمیان  بولنے کی اجارت نہ ملنے پر شدید جھڑپ ہوگئی جس پر ایوان میں شور مچ گیا اور اپوزیشن اراکین نے  شیم شیم کے نعرے شروع کردئیے  تاہم  معاملہ کی نزاکت کا ادراک کرتے ہوئے اتحادی جماعتوں کے اراکین نے محمد علی کو  بٹھا دیا۔ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران  اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے حکومتی ارکان کو بجٹ پر تقاریر کا موقع دیئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک اپوزیشن رکن کے بعد حکومتی رکن تقریر کرنے کا موقع دینا رولز کے خلاف ہے کیونکہ اس طرح تو بات بہت لمبی ہوجائے گی جس پر سپیکر نے کہا کہ وہ رولز جانتے ہیں اور رولز کے مطابق ہی کاروائی چلائیں گے ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے محمد علی نے کھڑے ہوکر بات کرنی چاہی تو سپیکر نے انھیں اجازت نہ دی جس پر دونوں کے درمیان کافی دیر تک تکرار ہوتی رہی جس سے ایوان مین شور مچ گیا اور اپوزیشن نے شیم ،شیم کے نعرے بھی لگائے ،اس موقع پر اپوزیشن نے سپیکر سے کہا کہ وہ حکومتی ارکان کو بھی ایوان کے قواعد سکھائیں ۔ 
تازہ ترین