وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل واپس کرنا افسوسناک ہے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر مملکت عمران نیازی کےلیے آئینی ذمے داریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا۔
صدر کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طور پر مصنوعی، ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔