کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں 40سالہ شخص کے خلاف نشے کی حالت میں ہوائی جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 40سالہ شخص پراتیک نے ’انڈیگو‘ ایئرلائن کی نئی دہلی سے بنگلور جانے والی پرواز کے اڑان بھرنے کے بعد نشے کی حالت میں جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔