• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس، عمران خان ذاتی حیثیت میں کل عدالت طلب

اسلام آباد (آئی این پی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ نوٹس میں عمران خان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ عدم پیشی پر قانونی ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ کے اندراج کے معاملے پر عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (کل)منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو بھی مکمل ریکارڈ منگل تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے سمن میں کہا کہ نوٹس کی تعمیل نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ عملہ عدالت میں حاضر ہو۔

ملک بھر سے سے مزید