• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے چار سال میں کوئی منصوبہ نہیں دیا، رانا ثناء

فیصل آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہےکہ عمران خان نے اپنے 4 سالہ دور میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا۔ فرح گوگی پر 12 ارب کی ٹرانزیکشن ثابت ہوچکی، مہنگائی کا طوفان عمران خان کے آئی ایم ایف سے انتہائی سخت شرائط پر معاہدے کا نتیجہ ہے۔وہ اتوار کی رات 81.706 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی مکھن والا تا بائی پاس روڈ فیصل آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے عالمی مالیاتی ادارے سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا، آئی ایم ایف کے ساتھ اس کی آڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں فرح گوگی کو کھلی چھوٹ دی گئی، اُس خاتون پر 12 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ثابت ہوچکی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید