• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 اپریل وہ تاریخ ہے کہ جب 1973 میں ہمیں آئین ملا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 10 اپریل کو خاص دن قرار دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا اپنی ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ 10 اپریل پاکستان میں ہمیشہ سے تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے، 10 اپریل وہ تاریخ ہے کہ جب 1973 میں ہمیں آئین ملا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ 10 اپریل 1986ء کو لاہور میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیا گیا اور 10 اپریل 2022ء کو پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور سلیکٹڈ ریجکٹڈ ہو کر پارلیمان سے نکالا گیا۔

قومی خبریں سے مزید