• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان سمیت 4 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سمیت 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔

چیف جسٹس عمر عطابندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن کے خلاف شکایت دائر کی گئی ہے جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ایک اور شکایت دائر کرا دی گئی۔

چاروں ججز کے خلاف شکایت سردار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ نے درج کرائی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججز نے مس کنڈکٹ کیا۔

 شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کردی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید