• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، احتساب عدالت نے اعجاز جاکھرانی کیخلاف ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا

سکھر(اے پی پی)سکھر کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں اعجاز جاکھرانی اور دیگر کے خلاف 74 کروڑ روپے کا ریفرنس نیب کو واپس بجھوادیا۔ پیر کو احتساب عدالت نمبر 3کے جج ناصر الدین شاہ نے جیل خانہ جات کے صوبائی معاون خصوصی اعجاز جاکھرانی سمیت پانچ ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی۔