کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سائبر کرائم کوئٹہ نے ایک شخص کو دو نابالغ بچیوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ گزشتہ روز سائبر کرائم رپورٹنگ سیل کوئٹہ میں تعینات انسپکٹر مسعود احمد نے ایف آئی آر نمبر 6/2023میں تحریر کیا ہے کہ ایک شخص میاں محمد ولد وزیر محمد نے کوئٹہ کی رہائش پذیر دو بچیوں کے موبائل فونز کو ہیک کیا۔ اس میں سے تمام ڈیٹا اور فون نمبرز بشمول بچیوں کی تصاویر اور ویڈیوز چوری کر کے ان کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں کہ وہ اس کی بات مانیں نہیں تو وہ ان تصاویر اور ویڈیوز کو نازیبا بنا کر ان کے رشتہ داروں اور سوشل میڈیا کو بھیج دے گا۔ ا