• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے ساحلی شہر گنگنیونگ کے جنگلات میں آگ لگ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے ساحلی شہر گنگنیونگ کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق آگ تیز ہوا کے سبب درخت کے بجلی کی تاروں پر گرنے سے لگی، متاثرہ علاقے سے تقریباً 300 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکڑوں فائر فائٹرز اور 6 ہیلی کاپٹرز کو بھی امدادی کاموں کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید