• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے اردگرد 35 چینی طیارے، 8 بحری جہاز دیکھے گئے: وزارتِ دفاع تائیوان

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

تائیوان کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تائیوان کے اِرد گِرد 35 چینی طیارے اور 8 بحری جہاز دیکھے گئے ہیں۔

تائیوان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ چین کی فضائیہ کے 14 طیاروں نے آبنائے تائیوان کی درمیانی لائن کو عبور کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین 16 سے 18 اپریل تک تائیوان کے شمال میں نو فلائی زون نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پابندی سے تائیوان کے شمالی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں خلل پڑے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین کی ان پابندیوں کی وجہ واضح نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین اور تائیوان کی وزارتِ خارجہ نے اس صورتِ حال پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید