• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل ایپس کے ذریعے مالی فراڈ پر قابو پانے کیلئے اہم پیشرفت


فوٹو فائل
فوٹو فائل

موبائل ایپس کے ذریعے مالی فراڈ پر قابو پانے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی فراڈ کی 75 غیر قانونی ایپس میں سے 40 غیر فعال کردیں۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ  گوگل کی مدد سے باقی ایپس بھی 31 مئی تک غیر فعال کر دی جائیں گی۔ بیرون ملک سے آپریٹ کرنے والی ایپس کو صارفین تک رسائی نہیں ہوگی۔

نینو لونز کے بزنس کیلئے فارنزک آڈٹ اور این او سی کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے، پی ٹی اے سے منظور شدہ آڈٹ فرم سے فارنزک آڈٹ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بزنس این او سی جاری کرے گا، گوگل کے ساتھ معاہدے کے تحت غیر قانونی دھندے پر قابو پایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید