• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، جمخانہ کلبز کو دی گئی اربوں روپے کی زمین صرف 10 فیصد کرایہ ادائیگی پر دینے کی منظوری

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے بھر میں جمخانہ کلبز کو لیز پر دی گئی اربوں روپے کی زمینوں کواصل مارکیٹ ریٹ کی بجائے صرف اس کے 10فیصد کرائے کی ادائیگی پر دینے کی منظوری دے دی ہے۔ نگران کابینہ گیارہویں میٹنگ میں دی گئی اس منظوری کے مطابق ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی مارکیٹ ریٹ کا تعین کرے گی جس کی صوبائی پرائس اسیسمنٹ کمیٹی سے منظوری لی جائیگی ۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق جمخانہ کلبز کو دی جانیوالی سرکاری زمینوں کے کرائے میں سالانہ 5فیصد اضافہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔