چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت کو 4 رکنی جے آئی ٹی نے طبعی قرار دےدیا۔
محکمۂ داخلہ کےذرائع کے مطابق ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
جے آئی ٹی نے اس حوالے سے عامر شہزاد کی بیوہ، بھائیوں اور رشتے داروں کے بیانات ریکارڈ کیے۔
محکمۂ داخلہ کےذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز اور ساتھی پولیس آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔
واضح رہے کہ ایس ایچ او عامر شہزاد گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔