• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائے عالمگیر میں بھی توہین مذہب کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج، فیصل آباد میں گستاخانہ ویڈیو جاری کرنیوالی خاتون کی بہن لاہور سے گرفتار

سرائے عالمگیر،چوہنگ (نامہ نگاران ) سرائے عالمگیر کے علاقہ پوران میں بھی مبینہ طور پر توہین مذہب کے ملزم شہبازافضل کیخلاف پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مبینہ جھوٹا دعویٰ ٰکرنےپر تھانہ صدر پو لیس سرا ئے عا لمگیر نے احسن اقبال ولد محمد اقبال کی مدعیت میں ملزم شہباز افضل کے خلاف زیر دفعہ 295Cاور 324کے تحت مقد مہ درج کیا۔علاوہ ازیں 2روز قبل فیصل آباد میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ ویڈیو جاری کرنیوالی ملزمہ کی بہن ثناء کو بھی پولیس نے لاہورکے تھانہ سندر کی ایک آبادی سے گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم پولیس نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔یاد رہے کہ دو روز قبل ملزمہ ثناء کی بہن کو اسکے شوہر سمیت پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید