سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تاش پر جوا کھیلنے والے6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ موضع موسیٰ پور سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تاش پر جوا کھیلنے میں مشغول زیب وغیرہ چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے ملزمان سے جوئے پر لگی ہوئی رقم10ہزاراور تاش برآمد کرکے تفتیش شروع کردی۔