• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سپریم کورٹ کے جج پر بند کمپنی سے آمدنی ظاہر کرنے کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امر یکی سپریم کورٹ کے جج کلیرنس تھامس پر طویل عرصے سے بند رئیل اسٹیٹ فرم سے سالانہ ہزاروں ڈالر آمدنی ظاہر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کئی دہائیوں تک ارب پتی ریپبلکن ڈونر کے خفیہ لگژری دوروں پر جاتے رہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جسٹس کلیرنس تھامس کے خاندان نے جس فرم سے آمدنی حاصل کی وہ 2006 سے بند ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے Harlan Crow  جج تھامس کو لگژری دوروں پر لے گئے، تھامس اور اس کے رشتہ داروں سے جارجیا کا ایک گھر بھی خریدا، یہ آمدنی بھی ظاہر نہیں کی گئی۔

ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے جسٹس تھامس کے خلاف تحقیقات اور ان کے مواخذے کا مطالبہ کردیا ہے۔

جسٹس تھامس نے پُرتعیش دوروں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ انہیں ذاتی مہمان نوازی رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید