• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آج قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف آج لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے اور مولانا فضل الرحمٰن سے مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں مرحوم مفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت آج دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فنڈز اجراء سے متعلق حکم پر غور ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید