پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کارکنوں سے خطاب میں پشاور کی تنظیم پر تنقید کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں عمران خان نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ پشاور انہیں کمزور نظر آرہا ہے، لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہورہا ہے۔
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے اس حوالے سے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہے اس لیے کارکنوں کی تعداد میں شاید کوئی کوتاہی ہوئی ہو۔
کارکنوں سے متعلق ویڈیو پر ردعمل میں شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ اگلی بار کارکنوں کی کمی نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پشاور نے ہمیشہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے۔