وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات خوش آئند ہیں، ہم دو برادر ملکوں کی قربت پر انتہائی خوش ہیں۔
وزیراعظم نے مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان خود احتسابی اور دوسروں سے ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب اور ترکیہ میں زلزلے پر مسلم ممالک نے بھرپور مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، قیمتوں میں اضافے سے ترقی پذیر ممالک کے لیے مشکلات پیدا ہوئیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت پر تشویش ہے، گزشہ کچھ ماہ میں فلسطین میں کئی لوگوں کو شہید کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے ریڈ لائن کراس کی ہے، مسئلہ فلسطین پر مل بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔