سکھر(چوہدری محمد ارشاد ) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج 18 اپریل کو رحیم یار خان پہنچیں گے اور ڈاکووں کے خلاف سندھ پنجاب کے سرحدی اضلاع میں جاری آپریشن کا جائزہ لیں گے.
وزیراعظم کے ساتھ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی وزیراعلی اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو آئی جی سندھ غلام نبی میمن آئی جی پنجاب اور آئی جی بلوچستان بھی موجود ہوں گے.
ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ خصوصی پرواز کے زریعے کراچی سے سکھر ائیر پورٹ پہنچیں گے اور بذریعہ ہیلی رحیم یار خان جائیں گے۔