ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار) لیگی ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات کی۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور تاریخ ساز صوبائی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے انہیں کسانوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔