• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھوت سے شادی کرنیوالی خاتون شوہر سے تنگ آکر طلاق لینے پر مجبور

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

برطانوی خاتون بھوت سے شادی کر کے پچھتانے لگی، شوہر (بھوت) سے تنگ آ کر طلاق کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈشائر سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ راکر بروکارڈ نے 22 ہفتے قبل بھوت سے شادی کی تھی جس سے اب وہ طلاق لینا چاہتی ہیں۔


خاتون کا اب کہنا ہے کہ شوہر نے اس کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔

راکر بروکارڈ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یہ شادی ایڈورڈو نائی بھوت سے ملنے کے 5 ماہ بعد کی تھی، اُن کی اور اُن کے شوہر (بھوت) کی ملاقات گزشتہ سال ہالووین کے موقع پر ہوئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایڈورڈو اس کا مسلسل پیچھا کرتا ہے، وہ بچے کی طرح روتے ہوئے چیخیں مار کر پریشان کرتا ہے، اب اُن کا اپنے شوہر کے ساتھ وقت اچھا نہیں گزرتا۔

راکر بروکارڈ کا بتانا ہے کہ اُن کا شوہر اُنہیں  باندھ کر رکھتا ہے، وہ شکست تسلیم نہیں کرنا چاہتی لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے ایک بھوت سے شادی کر کے غلطی کی ہے۔

برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ اُن کا شوہر اب شادی کے رشتے کو سنجیدہ نہیں لے رہا ہے جو کہ اُن کے لیے انتہائی پریشانی اور ڈپریشن کا سبب بن رہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید