• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عاطف رانا۔۔۔فائل فوٹو
عاطف رانا۔۔۔فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ کی متحرک فرنچائز لاہور قلندرز نے مسلسل دوسرے سال پاکستان سپر لیگ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

فرنچائز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں وہ قلندرز کے پلیٹ فارم سے یونیورسٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں کراچی اور لاہور سے چار چار یونیورسٹیز کا انتخاب کیا جائے گا۔

 عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید خود ٹرائلز لیں گے اور ٹیمیں تشکیل دیں گے، ایک زمانہ تھا جب پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹ میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی ٹیم کھیلا کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ درس و تدریس کے ساتھ کرکٹرز کھیل کے میدان میں قدم رکھتے تھے لیکن آج تعلیمی اداروں میں کھیل کا کلچر ناپید ہے، اسی ضرورت اور سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور قلندرز نے میدان عمل میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز نے ٹیوٹا کے بعد اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ اسی سوچ کے ساتھ معاہدہ کیا کیونکہ لاہور قلندرز خواہش رکھتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ سے وابستہ کھلاڑی تعلیم کے میدان میں بھی خود کو منوائیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید