• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات سے پہلے عمران خان کو انسان کا بچہ بننا پڑے گا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں دوران سماعت سیاسی مذاکرات کی بات ہوئی ہے، مگر مذاکرات سے پہلے عمران خان کو انسان کا بچہ بننا پڑے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کی، تحریک انصاف نے ملک کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا، ملک کو تباہ کرنے کےحقائق سے عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے، چار سال سے مسلط ٹولے کو عدم اعتماد کے ذریعے نکال دیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں نہ آٹا چھوڑا، نہ چینی چھوڑی، خارجہ پالیسی تباہ کی، کشمیر کا سودا کیا، ملک کی معیشت، کاروبار، عوام کا روزگار تباہ کرکے گئے، آج یہ ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ عوام میں مقبول ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 22 اپریل کو موجودہ حکومت آئی اور اتحادی حکومت بنی، ہر منہ پر تھا کہ ملک ایک ماہ میں ڈیفالٹ ہوجائے گا، معیشت کوئی سوئچ آن اور آف کا بٹن نہیں ہوتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی ناقص پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی ہوئی، آج ڈھٹائی اور شرمندگی سے کہتا ہے کہ پاپولر ہوں، عمران خان کو عدالت جاتے ہوئے منہ چھپانا پڑتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید