• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ایرانی ڈرون اور فوجی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے نیٹ ورک پر پابندیاں

امریکا نے ایرانی ڈرون اور فوجی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق نیٹ ورک پر ایران کے ڈرون اور فوجی پروگراموں کی حمایت کا الزام ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے پردازان سسٹم کے سربراہ ارمان پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ 

اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی ادارے کی فرنٹ کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔ 

امریکی محکمہ خزانہ نے مزید کہا کہ ملائیشیا، ہانگ کانگ اور چین میں ایرانی ادارے کے سپلائرز پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ 

امریکی حکام کے مطابق ایران کی فوجی خریداری کی کوششوں پر پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید