امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پارٹیوں کے درمیان مفادات کی لڑائی میں ادارے ملوث ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ فل کورٹ بلا کر فیصلہ دیتی تو زیادہ اچھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کے درمیان مفادات کی لڑائی میں ادارے ملوث ہوگئے، اب بھی راستہ موجود ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ الیکشن پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں، ہم سب اسٹیک ہولڈرز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کو تو حرم میں بیٹھ کر کیے معاہدوں سے بھی پھرتے دیکھا، معاہدے پر عوام گواہ بن جائیں تو پھر عوام خود نگرانی کریں گے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں سب اتفاق رائے سے آگے بڑھیں۔