• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر وزارت عظمیٰ کیلئے چوہدری انوار کی نامزدگی پر برہم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس چوہدری انوار الحق کی وزارت عظمیٰ کیلئے نامزدگی پر برہم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری انوار الحق کہتے تھے پارٹی بچانے کیلئے کر رہا ہوں، آج سازش کا علم ہوا۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ چوہدری انوار الحق نے عمران خان کو کچھ اور آزاد کشمیر اسٹیبلشمنٹ کو کچھ اور کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری انوار الحق نے کہا تھا کہ میں ایک فارورڈ بلاک کی صورت میں آرہا ہوں، عمران خان نے وزارت عظمی آزاد کشمیر کیلئے کسی کو نامزد نہیں کیا۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جمعرات کی رات ہوا جس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 15 منٹ دیے گئے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے جمعرات کی رات 12 بجکر 40 منٹ سے 12 بجکر 55 منٹ کا وقت دیا گیا۔

اس کے بعد چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے، سیکرٹری اسمبلی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔

قومی خبریں سے مزید