نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ جن کو ارب پتی ہونے کا دعویٰ تھا انہوں نے جس بےحیائی سے ریاستی وسائل لوٹے، اس کا حساب ہوگا۔
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر آزاد بیرسٹر سلطان محمود نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق نے کہا کہ منصفانہ طریقے سے چلیں تو ہم ریاست کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ میں نے آزاد حیثیت اور پی ڈی ایم کی حمایت سے انتخاب جیتا، گفتگو سے کبھی تبدیلی نہیں آتی، اپنے عمل سے ثابت کریں کہ آپ کا وژن کیا ہے۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ خواہش ہے کہ جلد از جلد حکومت سازی کی جائے، یہ پی ڈی ایم کے ساتھ کولیشن گورنمنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوت سے اپنے کشمیری بھائیوں کا کیس پوری دنیا میں لڑیں گے۔