پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فیملیز کی خاطر آئین اور قانون کو روند دیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آڈیو جب سوشل میڈیا پر سنی تو یقین ہوگیا کہ سازش گہری ہے۔
مبینہ آڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ چیف صاحب اور دو ساتھیوں کی فیملیز جلسوں میں شرکت کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیملیز جلد الیکشن کرواکر عمران نیازی کو برسراقتدار لانے کےلیے کوشاں ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح اب سمجھ آئی؟