چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی ساس ماہ جبین نون کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی، آڈیو لیک میں ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ گفتگو کر رہی ہیں۔
لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں ماہ جبین نون کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ رات سے عمر کے لیے پڑھ پڑھ کے، میں تمہیں نہیں بتا سکتی، دعائیں مانگ رہی ہوں۔
مبینہ آڈیو میں رافعہ طارق کا کہنا ہے کہ یار لوگوں کو بھی کہا ہے اور عمر کو ایک میسج بھیجا میں نے، تم لاہور کے جلسے میں وہاں موجود تھیں، وہاں لاکھوں بندہ تھا، اسی طرح ہر شہر میں لاکھوں بندے ہیں اور تم صرف یہ اندازہ لگا لو کہ تمہارے لیے کتنی دنیا دعا کر رہی ہے اس وقت، جس سے تمہاری ہمت اور تمہاری سیفٹی ہو۔
لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں ماہ جبین کا کہنا ہے کہ اللّٰہ اُن کو کمزور کرے اور اِن کو ہمت دے۔
مبینہ آڈیو میں رافعہ طارق نے کہا کہ رات کو میں نے دونوں کو اس کو اور منیب کو گڈ بھیجا تو دونوں نے پتہ ہے کیا مجھے بھیجا؟ وہ نہیں شکل ہوتی کہ دانتوں میں آپ دبا لیتے ہو اپنی زبان، مجھے کہہ رہے تھے کہ بی کیئر فُل، وائے شُڈ آئی بی کیئر فُل، وائے؟
لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں ماہ جبین نے کہا کہ جلد سے جلد الیکشن ہوں ابھی۔
مبینہ آڈیو میں رافعہ طارق نے کہا کہ الیکشن، دیکھو ناں، اگر نہیں ہوتے پھر یہ سمجھ لیں کہ مارشل لاء لگے گا، یہ نہیں رہ سکتے ناں، بس ختم بات۔
لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں ماہ جبین نے کہا کہ مارشل لاء بھی، وہ کمبخت نہیں لگانے کو تیار ناں۔
رافعہ طارق نے کہا کہ بالکل تیار ہیں۔