گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والے 3 بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والے تینوں بچے ریجنل اسپتال اسکردو میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ حادثہ ضلع گانچھے کے گاؤں براہ میں عید کے روز پیش آیا تھا، حادثے میں تیز رفتار گاڑی نے 6 بچوں کو کچل دیا تھا، جن میں سے 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ باقی تین بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔